the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اورنگ آباد(اعتماد نیوز) کئی مرتبہ عوام کو بیدار کرنے کے باوجود بھی لوگ بیدا رہونے کا نام نہیں لے رہیں اور بار بار انہیں ٹھگا جارہا ہے ۔ میں بینک سے بول رہا ہوں اس طرح کی جھوٹی بات کہہ کرہرسول کے ساکن ایک نوجوان کو ۳۱؍ ہزار روپئے کا چونا لگایا اس معاملے میں پولس میں کیس درج کرلیا گیا ۔ پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہرسول کے ساکن نامدیو آڑے کو گزشتہ روز ایک موبائیل فون سے ایک کال موصول ہوئی جس میں ان سے کہا گیا میں بینک سے راکیش شرما بول رہا ہوں آپ اپنے اے ٹی ایم کا ۱۶؍ حرف کا نمبر مجھے دیجئے اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو اے ٹی ایم کارڈ بند ہوجائے گا ۔ جس کے بعد نامدیو آڑے نے اس شخص پر اعتماد



کرتے ہوئے اپنے اے ٹی ایم کارڈ کے ۱۶؍ حرف والا نمبر اس کو دیدیا جس کے بعد ان کے اے ٹی ایم اکاؤنٹ سے ۳۱؍ ہزار ۵۰۶؍ روپئے نکال لئے گئے ۔ جب ان کے ساتھ جعلساز ی کئے جانے کا معاملہ ان کے سمجھ میں آیا تو انہوں نے اس معاملے کی شکایت ہرسول پولس تھانہ میں درج کروائی ۔ مزید تحقیقات پولس انسپکٹر وسیم ہاشمی کررہے ہیں ۔ واضح ہوکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات شہر اور دیگر علاقوں میں مسلسل پیش آرہے ہے ۔ جس کی اطلاعات خبروں کی شکل میں یا عوامی بیداری کی غرض سے اخبارات کے ذریعہ لوگوں تک پہنچائی جارہی ہے اس کے باوجود بھی عوام کی سستی اور کاہلی یا پھر لاپرواہی کے سبب انہیں لاکھوں روپئے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.